اڈپی 11 / جنوری (ایس او نیوز) کرشنا مٹھ کے قریب پیش آئے حادثہ میں شراب کے نشہ میں دھت ڈرائیور کے ہاتھ سے بے قابو ہونے والی کار نے دو موٹر گاڑیوں کو ٹکر ماری جبکہ ایک ماں اور اس کا بچہ کار کی زد میں آنے سے معجزاتی طور پر بچ گئے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق موقع پر موجود عوام نے حادثہ کا سبب بننے والے ڈرائیور راگھو (25 سال) کو پولیس کے حوالہ کرنے سے قبل اس کی دھلائی کر دی ۔ بے قابو کار کی ٹکر سے دیگر دو کاروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ ہوئسلا پیٹرولنگ کار نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس اسٹیشن میں شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس درج کیا گیا۔